اسپشل اسٹوری

شیر میسور ٹیپو سلطان کی تلوار 140 کروڑ روپے میں نیلام

حیدرآباد _ 25 مئی ( اردولیکس ڈیسک) ہندوستان کے مشہور حکمراں و میسور کے بادشاہ ٹیپو سلطان کی تلوار  لندن میں نیلام ہوگئی ۔ اس نیلامی میں ٹیپو سلطان کی تلوار تقریباً 140 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے ۔ اس بات کا انکشاف نیلام کرنے والے ادارہ  بونہم ہاؤس نے کیا۔

 

بونہم ھاوس نے کہا کہ اس نے اپنے اندازے سے سات گنا زیادہ فروخت کیا۔ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ یہ تلوار ٹیپو سلطان نے استعمال کی تھی جنہوں نے 18ویں صدی میں کئی جنگیں جیتی تھیں۔ ٹیپو سلطان کو میسور کا ٹائیگر کہا جاتا تھا۔ انھوں نے بڑی بہادری سے اپنی سلطنت کا دفاع کیا۔

 

انہوں نے جنگوں کے دوران راکٹ آرٹلری کا استعمال کیا۔ ٹیپو سلطان کی موت کے بعد یہ تلوار برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیرڈ کے حوالے کر دی گئی تھی جو بعد میں لندن منتقل ہوگئی

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button