انٹرٹینمنٹ

عامر خان اپنی بیٹی کی عمرکی لڑکی سے کرنے والے ہیں شادی؟

ممبئی: فلمی ناقد و اداکار کمال راشد خان (کے آر کے) نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی جلد شادی کی پیش قیاسی کی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹرپیغام میں دعویٰ کیا کہ عامرخان جلد ہی اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے والے ہیں۔

وہ عامر خان کی فلم دنگل میں ان کی بیٹی کا رول کرچکی ہیں۔ کے آر کے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عامر خان فلم دنگل کے وقت سے ثنا فاطمہ کے ساتھ ڈیٹ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ کے عامر خان کی بیٹی آئرا خان سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ کے علاوہ ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں کام کیا تھا۔ بعض رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہ کہ عامرخان اورکرن راو کے درمیان طلاق کی وجہہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button