جنرل نیوز

رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیایادو کے ہاتھوں ٹی یو ڈبلیوجے ایف کی مجوزہ قومی کانفرنس کا پوسٹر کا رسم اجرا

شادنگر(پریس نوٹ)اردوصحافیوں کےمسائل اوران کے حقوق کیلئے جدوجہدکرنےوالی تلنگانہ اردوورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (ٹی یوڈبلیو جےایف)کی مجوزہ پہلی قومی کانفرنس 28مئی بروز اتوارحیدرآباد کے خواجہ منشن فنکشن ہال مانصاحب ٹینک پر منعقد کی جارہی ہے کے پوسٹرس کی ریاست کے مختلیف مقامات پر رسم اجراکا عمل جاری ہے

 

اس سلسلہ میں رنگاریڈی ضلع شادنگر کے اردو صحافیوں اور ٹی یو ڈبلیوجے ایف کے ذمہ داران نے آج بروز جمعرات مقامی بی آرایس کیمپ آفس میں رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیایادو سے ملاقات کرتے ہوے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (ٹی یو ڈبلیوجے ایف)کی جانب سے ایک روزہ قومی اردو کانفرس کے متعلق بتایاگیا جس پر رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیایادو نے مسرت کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اردو صحافیوں کی پہلی قومی کانفرنس کو کامیابی سے ہم کنارکرنےکی خواہش کی اور ٹی یو ڈبلیو جے ایف سے وابستہ صحافیوں اور خصوصاً فیڈریشن کے اعلیٰ ذمہ داران کی خدمات کی ستائش کرتے ہوے تلنگانہ حکومت سے ممکنہ تعاون کی یقینی دھانی کروائی

 

بعدازاں رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیایادو کے ہاتھوں فیڈریشن کے قومی کانفرنس کے پوسٹرس کا رسم اجرا عمل میں آیا محمد معز الدین روزنامہ راشٹریہ سھار رنگاریڈی ضلع اسٹاف رپورٹر نے رنگاریڈی ضلع کے تمام اردو صحافیوں سے کہا کہ اس قومی کانفرنس میں نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ دیگر ریاستوں کے اردو صحافی حضرات بڈی تعداد میں شرکت کررہے ہیں

 

لہذا رنگاریڈی کے تمام اردو صحافیوں کو بھی اس فیڈریشن کی پہلی قومی کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوے کانفرنس کو کامیاب بنانے کی درخواست کی اس موقع پر محمد اقبال سٹی انڈیا نیوز ریپورٹر محمد خواجہ سید مصلح الدین محمد شبیر محمد معز الدین محمد خواجہ فخر الدین محمد امجد محمد عبدالرزاق محمد خالد کے علاوہ بی آرایس پارٹی قائدین ایٹالہ گنیس ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button