اسپشل اسٹوری

تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں تراویح میں قرآن پاک کی تکمیل پر عالم دین کو گاڑی کا تحفہ – مسجد بلال کے مصلیان کا قابل ستائش اقدام

تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں تراویح میں قرآن پاک کی تکمیل پر عالم دین کو گاڑی کا تحفہ 

مسجد بلال میں مصلیان مسجد کا قابل ستائش اقدام

مصلیان مسجد کی جانب سے امام و مؤذن، مسجد کمیٹی کو تہنیت و مبارکبادی 

 

کورٹلہ سے چاند پاشاہ کی رپورٹ 

تلنگانہ کے شہر کورٹلہ میں مصلیان مسجد کی جانب سے ایک منفرد اقدام عمل میں لاتے ہوئے مسجد خدمات انجام دینے والے امام موذن اور مسجد کمیٹی کے اراکین کو اور بالخصوص تراویح پڑھانے والے ایک عالم دین کو تراویح میں قران مجید کی تکمیل پر اپنی جانب سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انکی تہنیت کی گئی

 

اور تراویح میں قران سنانے والے عالم دین کو ہدیہ کے طور پر ایک گاڑی کا تحفہ پیش کیا گیا تفصیلات کے مطابق کورٹلہ شہر کے محلے بلال پورہ میں واقع مسجد بلال میں مصلیان مسجد نے اس رمضان المبارک کے موقع پر تراویح پڑھانے والے مولانا محمد عبداللہ صاحب قاسمی کو ایک سوزوکی برک میان (SUZUKI BURGMAN) گاڑی، اور مؤذن مسجد محمد نوید الدین کو اٹلس سائیکل (ATLUS CYCLE)تحفے میں دی گئی اور ساتھ ہی ساتھ نقد ہدیہ پیش کیا گیا۔ ہفتہ کی شب 25 ویں طاق رات کے موقع پر تروایح میں قرآن مجید کی تکمیل پر مابعد تراویح اجتماعی دعا کا انعقاد عمل میں لایا گیا

 

مابعد دعا مصلیان مسجد نے مسجد نائب امام حافظ شیخ بلال صاحب (فرزند مرحوم مولوی شیخ چاند صاحب رکن شعوری تبلیغ جماعت کورٹلہ) کے علاوہ کمیٹی کے صدر جناب محمد جانی صاحب، نائب صدر محمد سالار صاحب، خازن محمد فرید الدین صاحب، عبدالحکیم صاحب رکن مسجد کمیٹی، کو گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر مسجد بلال کے ذمہ داران محمد اسماعیل (رئیل اسٹیٹ)، محمد نذیر خان (گلف ٹراویلس), محمد منیر الدین (سماجی کارکن), محمد ارشد ظ( اے ایچ بلڈر کورٹلہ)، محمد عظیم الدین (ہیڈ ماسٹر)، محمد معیز الدین (ایم ار ویجٹیبل مرچنٹ)، محمد رفیع (اسٹار میانگو مرچنٹ), شیخ ناظم نجو (عرفہ ٹراویلس کورٹلہ) عبدالماجد,عبد الحامد(سیول انجینئر)، محمد افروز(سماجی کارکن)، محمد چاند پاشاہ سینیئر جرنلسٹ و صدر مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ، عبدالرحیم وارڈ کونسلر 18، محمد رضوان پاشاہ نمائندہ کونسلر وارڈ نمبر 21، شیخ چاند، خواجہ طارق سبحانی عرف طارق بھائی (پولیٹیکل ایڈوائزر کورٹلہ)، محمد ساجد (یس۔آر بلڈر کورٹلہ)،محمد سہیل (کرانم)، محمد شعیب (سماجی کارکن)، شیخ مظہر الدین (اجے۔کارس, اسپیئر پارٹس کورٹلہ) محمد سلیم(ڈرائیور)، محمد فیروز(این۔آر۔آئی)، محمد شمس الدین (اقوام سارا واٹر)کے علاوہ دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button