این آر آئی

دبئی کے ال اہلی انڈور اسٹیڈیم میں گلف تلنگانہ ویلفیئر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کی جانب سے بتکماں تہوار کا اہتمام

اکرم الدین رضوان  کی رپورٹ 

شارجہ _ 3 اکتوبر ( اردولیکس) گلف تلنگانہ ویلفیئر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کی جانب سے  دبئی کے ال اہلی انڈور اسٹیڈیم میں تلنگانہ کےمشہورتہوار بتکماں کا اہتمام کیا گیا ۔جس  میں سینکڑوں  تلنگانہ خواتین نے بتکماں کھیلا ۔

خلیج تلنگانہ ویلفیئر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن جو  پچھلے 15 سال  سے دبئی میں  بتکماں  تہوار کا اہتمام کررہی ہے جس میں رنگ برنگے پھولوں سے سجے ہال کے ساتھ روایتی رقص اور گانوں کے ساتھ جشن کا ماحول پیدا کیا جاتا ہے

 

مشہور گلوکار  سائی چندو نے بتکماں کے گیت گا کر عوام کی داد حاصل کی۔ منتظمین نے روایتی انداز میں کھیلے گئے بتکماں کو انعامات دئیے۔ خواتین نے گلف تلنگانہ اسوسی ایشن کی جانب سے پچھلے 15 برسوں سے بتکماں تہوار کے انعقاد  پر مبارکباد دی۔

اس پروگرام کا اہتمام خلیجی تلنگانہ کی خواتین جووادی سومیا، ناگمانی ڈمیرا، اپاسنا، وجتھا، جیوتی، سبیتا، پریا، اونتیکا، بھارتی، سری وانی، اوشا، پرینکا اور دیگر نے کیا تھا۔

اس موقع پر جگتیال سے تعلق رکھنے والے چند مہمانوں نے بھی شرکت کی جن میں اکرام الدین رضوان،  محمد مسعود علی ، ابوضر بھی شامل ہیں اسوسی ایشن کے صدر جے سرینواس راو، نائب صدر محمد صلاح الدین، جنرل سکریٹری سامول دامیرا اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان روی، ملیش، اور دوسروں نے مہمانوں کا استقبال کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button