پی وی سندھو حیدرآباد پہنچ گئیں۔ایرپورٹ پر والہانہ استقبال

حیدرآباد: ٹوکیواولمپکس میں بیڈمنٹن مقابلہ میں برونز میڈل جیتنے والی حیدرآبادی کھلاڑی پی وی سندھو آج حیدرآباد واپس ہوگئیں۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر انکا پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑ اور دوسرے بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ سندھونے ٹوکیو اولمپکس میں ویمنس سنگلز بیڈ منٹن میں برونز میڈل جیتا ہے۔ ایرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لئے فخر کا لمحہ ہے، انھوں نے ہر طرح کے تعاون پر ریاستی حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے۔