بندر کی ہمدردی،گود میں اٹھاکر بلی کو پار کروائی سڑک۔کریم نگر ضلع میں واقعہ

 کریم نگر:جانور بھی اپنےاندر ہمدردی کا جذبہ رکھتے ہیں، ایسا ہی ایک عجیب و غریب واقعہ آج ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں دیکھا گیا۔ ویلگاٹور منڈل کے موضع کشن راؤ پیٹ بس اسٹاپ کے پاس رائے پٹنم نیشنل ہائی وے پر ایک بلی سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی تاہم گاڑیوں کی آمدورفت کی وجہ سے وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ اسی اثناء میں ایک بندر وہاں پہنچا اور اس نے اس بلی کو گود میں اٹھا کر روڈ کراس کروائی۔بندر کی اس حرکت کو وہاں سے گزرنے والے افراد نے اپنے موبائل فون میں قیڈ کر لیا اور یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فارمس پر وائرل ہوگئی۔