تلنگانہ

تلنگانہ پی سی سی صدر ریونت ریڈی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے کا واقعہ

ورنگل _ یکم مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی پر ریاست کے بھوپال پلی اسمبلی حلقہ میں منگل کی رات عوامی جلسے میں بعض افراد نے ٹماٹر اور انڈے پھینکے۔ جس کے بعد اچانک جلسے عام میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ مقامی رکن اسمبلی جی وینکٹ رمنا ریڈی نے اپنے حامیوں کو جلسے عام میں بھیج کر ان پر حملہ کیا ہے انہوں نے رکن اسمبلی کو چیلنج کیا کہ وہ سامنے آکر اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں۔

اس واقعہ کے بعد پولیس متحرک ہوگئی اور جلسے عام کے قریب موجود بی آر ایس پارٹی کے کارکنوں کو روک دیا۔ کافی دیر تک کشیدگی دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button