این آر آئی

زائرین کے لئے اہم اطلاع ۔ ریاض الجنہ میں نماز کا شیڈول اور پرمٹ کا طریقہ کار

ریاض ۔ کے این واصف
سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ’مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نماز کے لیے پیشگی پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا کہ ’جو لوگ ریاض الجنہ میں نفل نماز ادا کرنے کے خواہش مند ہوں، وہ نسک یا توکلنا ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کریں۔‘
وزارت کے مطابق ’مرد ریاض الجنہ میں روزانہ صبح 11 بجے سے عشا کی نماز تک اور رات کو ساڑھے 12 بجے سے فجر تک نماز ادا کر سکتے ییں۔
ریاض الجنہ میں زائر خواتین فجر کے بعد سے صبح 11 بجے اورعشا کے بعد سے رات 12 بجے تک بکنگ کرا سکتی ہیں۔
ریاض الجنہ میں نماز کا وقت بک کرانے کے بعد اس میں ترمیم کے سوال پر وزارت نے وضاحت کی کہ ’ریاض الجنہ میں نماز کے پرمٹ میں ترمیم کی سہولت مہیا نہیں ہے۔
وزارت کے مطابق نماز کا وقت شروع ہونے سے چار گھنٹے قبل تک بکنگ اعتمرنا ایپ کے ذریعے منسوخ کرائی جا سکتی ہے اور پہلے پرمٹ کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد نیا پرمٹ جاری کرایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button