تلنگانہ

تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے کل اتوار کو نتائج

حیدرآباد _ 5 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر (آر او) روہت نے بتایا کہ ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ نلگنڈہ میں  ایف سی آئی کے گودام میں گنتی کے انتظامات کئے گئے  ہیں  آر او روہت نے کہا کہ 21 ٹیبل پر 15 راؤنڈ میں گنتی کی جائے گی اور ہر راؤنڈ میں 21 پولنگ مراکز کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

 

سب سے پہلے 686 پوسٹل بیلٹ ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور پھر ای وی ایم کو کھولا جائے گا۔6 نومبر اتوار کو ووٹوں کی گنتی 8.30 بجے شروع ہوگی اور ہر ٹیبل پر ایک گنتی سپروائزر اور دیگر عہدیدار ہوں گے۔ امیدوار یا اس کے ایجنٹ کو گنتی کے مرکز میں رہنے کی اجازت ہوگی۔ چونکہ 47 امیدوار ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ گنتی کب تک جاری رہے گی۔ کاؤنٹنگ ہال میں تین گنا سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button