جرائم و حادثات

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب بم رکھے جانے کی جھوٹی اطلاع۔ کھمم کا شخص گرفتار

حیدرآباد۔ سکندر باد ریلوے اسٹیشن کے قریب بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع دیتے ہوئے سنسنی پیدا کرنے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کل پولیس کنٹرول روم کو ایک گمنام فون کال آیا

 

جس میں بتایا گیا کہ وہ الفا ہوٹل کے پاس موجود تھا وہاں دو افراد آپس میں اس علاقہ میں وہ بم رکھنے کے بارے میں بات کررہے تھے۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر تلاشی لی اور یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ جس شخص نے فون کیا تھا اس سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ رابطہ میں نہیں آیا۔

 

بعد ازاں اس کی شناخت غوث پاشاہ کے طور پر کر لی گئی اور اس کا تعلق کھمم سے بتایا گیا ہے۔ مونڈھا مارکیٹ پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے والے کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button