تلنگانہ میں آیندہ چار دنوں تک ان اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں اگلے چار دنوں تک ہلکی سے لے کر شدید بارش کا امکان ہے۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کتہ گوڑم، کھمم، نللگنڈہ ، سوریاپیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکندہ ، جنگاوں سدی پیٹ یادادری بھونگیر ، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڈچل ملکاجگیری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، گڈوال اضلاع میں کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی بارش متوقع ہیں
۔جمعہ کو وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، نقگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور گڈوال میں شدید بارش کا امکان ہے، جبکہ نلگنڈہ ، سوریاپیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکندہ، جنگاوں، سدی پیٹ ، رنگاریڈی، میڈچل، وقارآباد، ناگر کرنول اور نارائن پیٹ میں درمیانی بارش متوقع ہیں
۔ہفتہ کو وقارآباد، سنگاریڈی، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور گڈوال میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اسی دوران بھوپال پلی، ملگو، کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، سدی پیٹ یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڈچل ملکاجگیری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور گدوال میں تیز ہوائیں، آندھی، بجلی کے ساتھ بارش متوقع ہے
۔اتوار کو عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، بھوپال پلی، ملگو، کتہ گوڑم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، محبوب آباد اور ہنمکندہ میں بارش کا امکان ہے۔ اسی سلسلے میں محکمہ موسمیات نے متعلقہ اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
حیدرآباد فائرنگ میں زخمی نوجوان گاؤ رکھشک ہے۔ بی جے پی قائدین ہاسپٹل پہنچ گئے



