جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پی وی این آر ایکسپریس پر دو کاروں کے درمیان بھیانک تصادم

حیدرآباد _ حیدرآباد میں ایئرپورٹ جانے والے فلائی اوور پر پیر کو دو کاروں کے درمیان بھیانک تصادم ہوگیا۔ مہندی پٹنم کے پی وی این آر ایکسپریس وے پر دو کاروں کے درمیان تصادم میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کے مطابق دو کاریں آر جی آئی ایئرپورٹ کی طرف جارہی تھیں کہ ایک گاڑی تیز رفتاری سے آگے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے باعث پہلی گاڑی الٹ گئی۔


واقعے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور ٹریفک کرین کی مدد سے گاڑی کو کیریج وے سے ہٹایا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button