جرائم و حادثات

جگتیال شہر میں کھڑی ہوئی موٹر بائیک جل کر خاکستر

جگتیال _ تلنگانہ کے جگتیال شہر میں ایک موٹر بائک مکمل طور پر جل گئی۔  دکان کے سامنے کھڑی موٹر بائیک سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور سیکنڈوں میں مکمل طور پر جل گئی۔ مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جنہوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ جلی ہوئی بائک شہر کے 38  ویں وارڈ سری رام نگر کے  جوزف نامی نوجوان کی تھی۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔ موٹر بائیک کے جلنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا پارک کی گئی موٹر بائیک سے آگ لگی اور کیا یہ واقعی کوئی حادثہ تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button