Uncategorized

اترپردیش کے ایک کالج میں برقعہ پر پابندی _ مسلم طالبات کا گھنٹوں گیٹ کے سامنے دھرنا

نئی دہلی _ 19 ،جنوری ( اردولیکس ڈیسک) اتر پردیش کے مراد آباد میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب کچھ طالبات برقعہ پہن کر کالج پہنچیں۔ اس کے بعد کالج انتظامیہ نے انہیں مین گیٹ پر ہی روک دیا۔ کالج میں داخلے سے بھی روک دیا گیا۔ یہ واقعہ مراد آباد کے ہندو کالج کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کالج میں نئے سال سے ڈریس کوڈ لاگو کر دیا گیا تھا۔ جب مسلم  طالبات برقعہ پہن کر کالج پہنچی تو  کالج انتظامیہ نے طالبات کو برقع پہن کر کالج میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ اس کے بعد ان طالبات نے گیٹ کے سامنے ہی ہنگامہ شروع کر دیا۔ اور کالج انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف گھنٹوں دھرنا دیا ۔

کالج کے گیٹ کے سامنے برقعہ پوش طالبات کے دھرنے کی اطلاع ملتے ہی سماج وادی سے وابستہ طلباء تنظیم کے کارکن بھی وہاں پہنچ گئے۔ اور وہ برقعہ پوش طالبات کی تائید میں دھرنے میں شامل ہوگئے ۔ اس کے بعد وہ وہیں دھرنے پر بیٹھ گئے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ طالبات کو برقعہ پہن کر کلاس روم میں داخلہ دیا جائے۔  ایس پی طلبہ تنظیم کے کارکن اور کالج انتظامیہ کے درمیان زبردست بحث وتکرار بھی ہوئی۔ دوسری جانب ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر پولس موقع پر پہنچ گئی، کسی طرح احتجاجیوں  کو سمجھایا اور معاملہ رفع دفع کرایا۔

 

اسی دوران کالج انتظامیہ نے بتایا کہ کالج میں ڈریس کوڈ لاگو کردیا گیا ہے گزشتہ سال اکتوبر میں ہی ڈریس کوڈ لاگو کیا گیا تھا لیکن اس پر عمل آوری کی جا رہی ہے

اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button