جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ٹولی چوکی علاقہ میں لگی بھیانک آگ۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد ۔ شہر کے علاقہ ٹولی چوکی میں آج رات بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق یوسف ٹیکڑی علاقہ میں واقع ایک آئیل گودام میں آج رات تقریبا ساڑھے اٹھ بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

 

آگ اس قدر زیادہ تھی کہ علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے آگ لگتے ہی جناب کوثر محی الدین رکن اسمبلی مجلس مقام میں واقع پر پہنچ گئے۔ فائر انجنوں کو طلب کر کے آگ بجھانے کا کام کیا جارہا ہے۔

 

معلوم ہوا ہے کہ دس سے زائد فائر انجن آگ بجھانے کا کام کر رہے ہیں۔ اس حادثے میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button