جنرل نیوز

مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ میں جامیہ نظامیہ حیدر آباد کے امتحانات کا مرکز.

نارائن پیٹ: 14 جنوری (اردو لیکس) مولانا سید احمد حسینی اشرفی ناظم مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی و جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ دار العلوم اشرفیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ میں عوام الناس بالخصوص علماء و حفاظ کیلئے ہندوستان کی مشہور و معروف عربی یونیورسٹی جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں منعقد ہونے والے اہل خدمات شرعیہ اور قراءت کے مختلف سالانہ امتحانات مثلاً قراءت امام عاصم کوفی ۔ نائب قضاءت۔ امامت۔ خطابات۔ ملاں۔ موذنی کیلئے امتحانات کا سنٹر مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی میں مقرر کیا گیا ہے۔

 

ان امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے کو جامعہ نظامیہ حیدرآباد کی جانب سے سند دی جائے گی۔ان امتحانات میں شرکت کرنے والے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 2024-01-15 ہے۔ جبکہ اہل خدمات شرعیہ کے امتحانات کی تاریخ 2024-02-03 ہے اور

قراءت امام عاصم کوفی کے امتحان کی تاریخ 2024-02-04 مقرر ہے

مزید تفصیلات کیلئے ان فون نمبرات پر رابطہ کریں۔ 99082 87786 | 9640285033 | 9703383351 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button