نیشنل

سی بی آئی نے کویتا کو کیا گرفتار

File photo

حیدرآباد۔ دہلی کی تہاڑ جیل میں محروس بی آرایس رکن قانون ساز کونسل کویتا کو اسی معاملہ میں سی بی آئی نے گرفتارکرلیا ہے۔ واضح رہے کہ دہلی شراب اسکام میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے گرفتار بی آرایس سربراہ چندرشیکھرراو کی دخترکویتا کو سی بی آئی نے گرفتارکیا اورتہاڑ جیل سے تحویل میں لے لیا۔

 

کویتا کو ای ڈی کی ٹیم نے گزشتہ ماہ حیدرآباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی قائداور تلنگانہ کے سابق وزیر کی دختر کویتا کو عدالت سے بھی راحت نہیں ملی۔پیر کو راؤس ایونیو کورٹ نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ کویتا نے اپنے 16 سالہ بیٹے کے امتحانات کا حوالہ دیتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواست داخل کی تھی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ اس دوران کویتا کے وکیل نے انھیں تحویل میں لئے جانے کے

 

خلاف خصوصی عدالت میں درخواست دائرکرتے ہوئے فوری سماعت کی خواہش کی جس پر جج نے وکیل کو مشورہ دیا کہ وہ ریگولرکورٹ سے رجوع ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button