انٹر نیشنل

امریکہ میں عید الفطر کے اجتماع کے دوران فائرنگ _ 3 افراد زخمی

حیدرآباد _ 11 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں عید الفطر کے اجتماع کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔جس میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی میڈیا نے اطلاع دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہزار سے زائد مسلمانوں نے فلاڈیلفیا شہر کے ایک پارک میں عید کی  کے لئے جمع ہوئے تھے اس دوران دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس میں تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوپہر ڈھائی بجے اس وقت پیش آیا جب بدھ کو لوگ عید کی خوشیاں منانے کے لیے فلاڈیلفیا کے ایک پارک میں جمع تھے۔

 

فائرنگ کے دوران بھگدڑ مچ گئی اور لوگ محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگتے دکھائی دیے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔حکام نے بتایا کہ پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں ایک 15 سالہ بندوق بردار لڑکا بھی شامل ہے جو پولیس کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button