نیشنل

اترپردیش میں ترنگا کی توہین

نئی دہلی: ریاست اترپردیش میں ترنگا کی توہین کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریاگ راج میونسپل کارپوریشن کے میٹنگ ہال میں پردے کی جگہ ایک کھڑکی پر قومی پرچم لگا دیا گیا۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پریاگ راج میونسپل کارپوریشن ایوان کے میٹنگ میں میئر کی کرسی کے پیچھے کی کھڑکی میں ترنگے کو پردہ بنا کر لگا دیا گیا تھا۔

 

کسی نے اس کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کر دی۔ جب لوگوں نے اسے دیکھا تو ترنگے کا پردہ بنانے والوں پر سخت تنقید کی۔ پریاگ راج کے میئر گنیش کیسروانی نے کہا کہ ایوان کی تزئین نوکا کام جاری ہے اس دوران اور اسی درمیان کسی شخص نے یہ کام ناسمجھی میں کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button