جرائم و حادثات

حیدرآباد ۔ان لائن اسٹور کا سامان لے جانے والی گاڑی شعلہ پوش

حیدرآباد: آن لائن اسٹورکا سامان لے جانےوالا ایک ٹرک شعلہ پوش ہوگیا۔ یہ حادثہ شہرکے مضافاتی علاقہ چوٹ اوپل منڈل کے دنڈا ملکاپورکے پاس نیشنل ہائی وے 65 پرآج صبح پیش آیا۔ پولیس کے مطابق یہ ٹرک وجئے واڑہ سے حیدرآباد کی سمت آرہا تھا۔ ڈرائیورنے جیسے ہی محسوس کیا کہ گاڑی میں آگ لگی ہے اس نے گاڑی روک دی اورایمرجنسی فون نمبرپرفون کرکے فائرانجن بھجوانے کی خواہش کی۔ اس حادثہ میں کسی کے جھلسنے یا موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس حادثہ میں قریب ایک کروڑ روپئے مالیتی نقصان ہوا۔ سمجھا جاتا ہے کہ گاڑی کی بیاٹری میں شارٹ سرکٹ ہوا اورآگ لگ گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button