نیشنل

بلقیس بانو کے مجرمین ،برہمن تھے اور ان کے اچھے سنسکار تھے اس لئے انھیں رہا کیا گیا: رہائی کی سفارش کرنے والے رکن اسمبلی کا تاثر _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد_ 19 اگست ( اردولیکس) گجرات بی جے پی کے رکن اسمبلی راول جی نے کہا ہے کہ بلقیس بانو کی عصمت ریزی کے 11 مجرم جنہیں گجرات حکومت نے 15 سال  جیل میں رہنے کے بعد  رہا کیا تھا وہ تمام برہمن تھے اور ان کے اچھے سنسکار تھے۔ اس لئے انھیں رہا کرنے کی سفارش کی گئی۔ بی جے پی رکن اسمبلی راول جی جو گودھرا اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرتے ہیں حکومت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے لئے تشکیل کردہ کمیٹی کے رکن ہیں نے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا

 

رکن اسمبلی راول جی نے ایک رپورٹر کو بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کوئی جرم کیا ہے یا نہیں۔ لیکن جرم کرنے کا ارادہ ہونا چاہیے۔

 

"وہ برہمن تھے اور برہمنوں کو اچھے سنسکار کے طور پر جانا جاتا ہے۔اور یہ تمام اچھے سنسکار رکھنے والے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں یہ کسی کا برا ارادہ ہو سکتا ہے کہ انہیں پکڑ کر سزا دی جائے ۔ رکن اسمبلی راول جی کا انٹرویو جو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجرم جیل میں رہتے ہوئے اچھے اخلاق کے حامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button