تلنگانہ

فیملی پلاننگ کے آپریشن کے بعد 4 خواتین کی موت _ حیدرآباد کے قریب ابراہیم پٹنم میں واقعہ

حیدرآباد _ 30 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے مضافات میں فیملی پلاننگ کے آپریشن کے بعد 4 خواتین کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ابراہیم پٹنم میں پیش آیا۔ خواتین کی موت کے بعد ان کے رشتہ داروں نے شدید برہمی کا اظہارکیا۔ صحت عامہ کے ڈائرکٹر سرینواس راو نے کہا ہے کہ ضلع رنگاریڈی، ابراہیم پٹنم کے سرکاری ہاسپٹل میں خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن کے بعد چار اموات کی جامع تحقیقات کی جارہی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 25 اگست کو ابراہیم پٹنم کے ہاسپٹل میں 34خواتین کا فیملی پلاننگ کا آپریشن کیا گیا ان میں سے چار خواتین خرابی صحت کے باعث فوت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔

 

مہلوکین کے ارکان خاندان کو فی کس پانچ لاکھ روپے ایکس گریشیا ادا کیا جائے گا اور حکومت کی جانب سے ان کے لئے ڈبل بیڈروم مکانات منظور کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوت ہونے والی خواتین کے بچوں کی تعلیم کے لئے حکومت کی جانب سے مالی امداد کی جائے گی۔ اندرون ایک ہفتہ اس پررپورٹ پیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button