جرائم و حادثات

پولیس کانسٹیبل کو ٹکر دینے کے بعد کار اسےگھسیٹتی ہوئے لے گئی۔ حیدرآباد میں حادثہ کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک کار نے کانسٹیبل کو ٹکر دے دی جو سڑک پر گاڑیوں کی تلاشی مہم انجام دے رہا تھا۔ یہ واقعہ چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

 

کانسٹیبل مہیش جو اس ماہ کی 18 تاریخ کو انتخابی ضابطہ کے پس منظر میں گاڑیوں کی تلاشی مہم انجام دے رہے تھے انھوں نے سڑک سے گزرنے والی کار کو روکنے کی کوشش کی۔ ڈرائیور نے بغیر رکے کانسٹیبل کو ٹکر مارتے ہوئے گاڑی آگے بڑھا دی۔

 

واقعہ میں کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ کے بعد کار ڈرائیور وہاں رکے بغیر آگے بڑھ گیا۔ حادثہ کا سی سی ٹی ہی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button