نیشنل

فلم اداکارہ جیہ پردا کو گرفتار کرنے کا حکم

نئی دہلی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ و سابق رکن پارلیمنٹ جیہ پردا کو فوری گرفتار کرنے کا اتر پردیش کی ایک عدالت نے حکم دیتے ہوئے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔ سال 2019 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کے

 

الزام میں اداکارہ کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ فلم اداکارہ سماعت کے لیے حاضر عدالت نہیں ہوئیں جس پر انہیں گرفتار کر کے اس مہینے کی 27 تاریخ تک عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ احکامات اتر پردیش رامپور کی عدالت نے جاری کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button