جرائم و حادثات

خاتون کا بے دردی سے قتل کے بعد زیورات لوٹ لئے گئے _ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں واقعہ

کورٹلہ _ 16 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک خاتون کا نامعلوم افراد نے انتہائی بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کے گلے سے زیورات لے کر فرار ہوگئے ۔ یہ واقعہ ابراہیم پٹنم منڈل کے گڈور گاوں کے کھیت میں پیش آیا۔ جہاں ایم نرسو نامی 55 سالہ خاتون کھیت میں کام کرنے کے بعد واپس ہورہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق یہ خاتون گاوں کے قریب کھیت میں  کام کیلئے گئی تھی رات کو گھر واپس نہ ہونے پر اس کے ارکان خاندان نے اس کی تلاش شروع کی۔اس کی نعش کھیت کے قریب خون میں لت پت پائی گئی۔اس کے سر پر زخم کے کئی نشان تھے۔اس کے زیورات بھی غائب تھے

 

اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے وہاں پہنچ کر اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔اس کے ارکان خاندان کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button