انٹر نیشنل

سعودی گرلز سکاوٹس جو مسجد الحرام میں سکیورٹی فورس کی مدد کررہی ہیں

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب اسکاوٹس ایسوسی ایشن کی دو سو سے زائد لڑکیاں اس سال مسجد الحرام کی سکیورٹی فورس کے ساتھ کراوڈ منجیمنٹ کے لیے رضاکارانہ طور پر حجاج کی خدمات کےلیے کام کررہی ہیں۔
“ایس پی اے” کے مطابق گرلز اسکاوٹس خصوصا خواتین کی نماز کے مقامات پر حجاج کو منظم کرنے اور ان کی رہنمائی میں مدد کر رہی ہیں۔

 

وہ راستہ بھولنے والےافراد کی رہنمائی کے ساتھ معمر اور خصوصی افراد کی مدد بھی کرتی ہیں۔
گرلز اسکاوٹس کیمپ کی لیڈر غادہ المطلیق نے سکاوٹس کی لگن اور عزم کی تعریف کی اور کہا کہ بڑے گروپوں کو سنبھالنے میں ایسوسی ایشن کی مہارت نے بھی ارکان کو ٹرینڈ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button