جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نظام آباد میں ارباز خان قتل معاملہ میں 5 ملزمین گرفتار، مزید 5 فرار

نظام آباد _ 27 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں عید کے دوسرے پیش آئے ارباز خان قتل معاملہ میں پولیس نے 10 نوجوانوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ان میں سے 5 ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کردیا۔نظام آباد کے اے سی پی کرن کمار نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 5 ملزمین کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ جن میں ملزم نمبر ایک مرزا سہیل بیگ عمر 22 سال S/O مرزا خلیل بیگ سپر مارکیٹ @بابن صاحب پہاڑی، ملزم نمبر 2 سرفراز خان عمر 21 سال S/O اکبر خان رہائش گاہ ملاپلی ، ملزم نمبر 3 سید حسین عمر 19 سالS/O نصرت۔ ریسی: بابن صاحب پہاڑی، ملزم نمبر 4 سید خواجہ پاشا عمر 25 سال S/O نصرت رہائش گاہ بابن صاحب پہاڑی اور ملزم نمبر 5 ساجد خان عمر 20 سال S/O کلیم رہائش گاہ بابن صاحب پہاڑی شامل ہیں جبکہ جو 5 ملزمین فرار ہیں ان میں سیف ، شوکت، رفعت، سمیر اور حاجی ہیں

متعلقہ خبر

عید کے دن ہوئی لڑائی نے ایک نوجوان کی جان لے لی _ تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں دونوں گروپ میں تصادم، چاقوؤں سے حملہ

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button