تلنگانہ

تلنگانہ میں اس مرتبہ نیٹ کے 3 سنٹرس برخواست _ 7 مئی کو ریاست کے 21سنٹرس پر نیٹ امتحان

حیدرآباد _ 9 مارچ ( اردولیکس) نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی  نے ملک کے میڈیکل کالجوں اور بی ڈی ایس کالجوں میں داخلے کے لیے منعقد ہونے والے  (NEET UG 2023) کے داخلہ امتحان کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ NEET کا داخلہ امتحان 7 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔

لیکن اس سال  نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ NEET داخلہ امتحان تمام 21 ضلع مراکز میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال یہ 24 ضلعی مراکز میں منعقد ہوا تھا ۔ اس سال کمرم بھیم  آصف آباد، وقارآباد اور میدک ضلع مراکز میں نیٹ امتحان نہیں ہوگا ۔ ان اضلاع کے طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے قریبی ضلع کے نیٹ مراکز کا انتخاب کریں۔

 

پچھلے سال NEET کا داخلہ امتحان ملک بھر کے 543 شہری مراکز میں لیا گیا تھا، جبکہ اس سال یہ امتحان 485  مراکز میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے 14 شہروں  میں سنٹر کو ختم کر دیا ہے۔ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی اے ایم ایس، بی ایس ایم ایس، بی یو ایم ایس، بی ایچ ایم ایس کورسز NEET کے داخلہ امتحان کے ذریعے دیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button