جرائم و حادثات

ایئر انڈیا کا ملازم ڈیڑھ کلو سونا ہاتھوں میں چھپا کر لاتے ہوئے ایئرپورٹ پر پکڑا گیا

کوچی _ 9 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) کیرالا کے کوچی ایرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کرنے والے ایئر انڈیا کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ویاناڈ سے شفیع نامی ایئر انڈیا کے ملازم کو کسٹم افسران نے حراست میں لے لیا۔ اس کے پاس سے 1487 گرام سونا ضبط کیا گیا۔ شفیع ،  بحرین-کوزی کوڈ-کوچی کے درمیان چلنے  والی پرواز میں سونا لے جارہا تھا

 

کسٹم افسران نے شفیع کو پکڑ لیا جس نے اپنے ہاتھوں میں سونا لپیٹ کر اور اس پر قمیض پہن کر گرین چینل سے گزرنے کی کوشش کی۔ اسے حراست میں لے لیا گیا اور اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button