جنرل نیوز

اوٹکور منڈل ٹی آر ایس قاٸدین کی پریس کانفرنس

اوٹکور : 19 ستمبر (اردو لیکس) ٹی آر ایس قائدین نے بی جے پی قائدین پر الزام لگایا کہ مکتھل تا نارائن پیٹ جانے والی بی ٹی روڈ پر کنٹراکٹر جلندھر ریڈی کا حرکت ٹھیک نہیں ہے پیر کے روز اوٹکور منڈل مستقر میں ایم پی پی چیمبر میں ٹی آر ایس منڈل صدر لکشماریڈی سدھاکر ریڈی سابق زیڈ پی ٹی سی اروند کمار اوٹکور سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی ٹی آر ایس قائدین نے بی جے پی لیڈر جلندھر ریڈی کے کنٹراکٹ کے بارے میں ایک پریس کانفرنس میں بات کیا۔اس موقع پر جلندھر ریڈی کے خلاف مذمت کرتے ہوٸے انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ بی ٹی روڈ پر احتجاج کرنا کتنا معقول ہے۔مکتھل رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی نے کہا کہ نارائن پیٹ جانے والی سڑک کے کاموں کے لیے فنڈز دیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کام شروع ہونے سے پہلے بی ٹی روڈ پر احتجاج کرنا درست نہیں ہے۔انھوں نے یاد دلایا کہ سڑک عوام کے لیے ایک مسئلہ بن گئی ہے۔اس موقع پر پی اے سی ایس چیرمین بال ریڈی، سابق سنگل ونڈو صدر ایلکوٹی نارائن ریڈی،ناٸب سرپنچ عبادالرحمن،ٹی آر ایس منڈل قائدین شیورامراج، ضمیر علی، ناصر خان،کتھلپا، سمیع اللہ کلوال، عبدالخالق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button