جنرل نیوز

جمعیت اہلحدیث اوٹکور کی جانب سے ایک عظیم الشان اجلاس عام

اوٹکور : 19/ستمبر (اردو لیکس) ناراٸن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل مقامی جمعیت اہلحدیث اوٹکور کی جانب سے ایک عظیم الشان اجلاس عام بوقت بعد نماز مغرب تا عشاء بمقام مسجد محمدی اہلحدیث سلفی نگر،اوٹکور میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت جناب نعمت اللہ حفظہ اللہ امیر صوباٸی جمعیت اہلحدیث تلنگانہ نے کی۔اس اجلاس کا آغاز مولانا مقبول جامعی کی قرآت کلام پاک سے ہوا ۔

اس کے بعد شیخ عبد الجواد عمری امیر مقامی جمیعت اہلحدیث اوٹکور نے معاشرے میں دینی اجتماعات کی اہمیت پر گفتگو کی۔اس اجلاس کے پہلے مقرر فضیلتہ الشیخ بدیع الزماں مدنی حفظہ اللہ،(داعی مسجد بلقیس حیدرآباد)رہے شیخ نے دور حاضر میں اہل ایمان کی آزمائش اور دین پر استقامت کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ دوسرے مقرر فضیلتہ الشیخ سید واجد حسن مدنی حفظہ اللہ(،خطیب مسجد بلقیس حیدرآباد) شیخ نے جنتی عورتوں کی مثالیں بیان کرتے ہوئے عورتوں کو جنت میں لے جانے والے اعمال پر روشنی ڈالی۔

اسی طرح شیخ نذیر احمد جامعی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ عبدالجواد عمری حفظہ اللہ امیر مقامی جمعیت اہلحدیث اوٹکور نے تمام کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں کی کوششوں پر ان کی تعریف کی- نظامت کے فرائض شیخ شریف فیضی حفظہ اللہ نے ادا کئے۔اس اجلاس میں خواتین کیلٸے پردہ کا معقول انتظام رکھا گیا اور اس کے علاوہ تمام شرکاءکیلٸے طعام کا انتظام بھی کیا گیا۔اس موقع پر جامع مسجد پنچ صدر انتظامیہ کمیٹی ڈاکٹر لیاقت علی،مسجد اہلحدیث ایکمینار مقبول احمد بڑے پیر،منصور علی امیر مقامی جماعت اسلامی اوٹکور،ناٸب سرپنچ عبادالرحمن،کاظم حسین،خورشید احمد گدول،محمد آصف ناراٸن پیٹ،بدرالدین چیتا پور،عبدالنعیم محبوب نگر کے علاوہ مسلمانوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button