جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ہوٹل کا منیجر ہلاک

حیدرآباد _ حیدرآباد شہر کے میاں پور میں چہارشنبہ کی رات نامعلوم افراد کی فائرنگ میں  ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ کچھ نامعلوم افراد نے دیویندر گیان نامی شخص کو  گولی مار دی اور فرار ہوگئے۔ شدید زخمی دیویندر ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔ مادھا  پور کے ڈی سی پی سندیپ، ایس او ٹی، میاں پور پولیس نے موقع پر پہنچ کر 6 گولیاں ضبط کیں۔ متوفی کی شناخت مدینہ گوڈہ  سندرشنی ہوٹل کے جنرل منیجر کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزمین کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button