انٹر نیشنل

طواف اور سعی میں آسانی، بہترین حل پیش کر کے مقابلہ جیتیں

ریاض ۔ کے این واصف

حرم مکی میں توسعی کے باوجود زائرین کے لئے جگہ نہ کافی لگتی ہے۔ اسی کے پیش نظر امور حرمین کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے طواف اور سعی میں آسانی کے حوالے سے مقابلہ تجاویز پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق امور حرمین اتھارٹی نے جامعہ ام القری اور وادی مکہ انویسٹمنٹ کمپنی کے تعاون سے زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔

 

مقابلے کا مقصد ایسے جدید ترین اور منفرد انداز کو اختیار کرنا ہے جس پر عمل کراتے ہوئے زائرین کو طواف و سعی میں آسانی ہو۔مقابلے کے شرکاء اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ایسے منفرد طریقے تلاش کریں گے جو ویل چیئرز، الیکٹرک ویل چیئر اور گالف گاڑیوں کے علاوہ نارمل انداز میں طواف اور سعی کرنے میں سہولت ہو۔

 

چیلنچ میں شرکت کرنے والوں کی رجسٹریشن 28 اپریل کو کی گئی تھی جبکہ حتمی مرحلہ 19 مئی کو ہو گا جنہوں نے سب سے بہترین حل پیش کیا وہ مقابلے کے فاتح قرار پائیں گے اور ان کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے طواف و سعی کرنے کے لیے منصوبہ بندی پر عمل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button