جرائم و حادثات

شوہر کی موت کے اندرون 15 دن بیوی کی خودکشی

حیدرآباد۔ شوہرکی موت کے اندرون 15 دن بیوی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

 

پولیس کے بموجب رحیم پورہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ امن کمار سنگھ اور 31 سالہ اسمیتا کی 15 سال قبل شادی ہوئی تھی۔ اس جوڑے کو دو بچے بتائے گئے ہیں۔ امن کمار سنگھ کی ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کی رات برین اسٹروک کی وجہہ سے موت ہو گئی تھی۔

 

شوہرکی موت کے بعد سے اسمیتا کافی تناو میں تھی اورکل رات اس نے پھانسی لے لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button