جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ملک پیٹ گنج میں سوتیلے بھائی کے ہاتھوں نوجوان کا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد میں آج ایک شخص نے اپنے سوتیلے بھائی کا قتل کردیا۔ یہ واردات چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ملک پیٹ گنج میں آج پیش آئی۔ پولیس کے مطابق عنبر پیٹ علاقہ کے ملیش (36) اور نوین (24) سوتیلے بھائی ہیں۔ ان کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ ہفتہ کو دونوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ملیش نے نوین کو مہلک ہتھیار سے حملہ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس مقام واقعہ پر پہنچ گئی اس سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button