نیشنل

لالوپرساد یادو کو ان بیٹی گردے کا عطیہ دیں گی

نئی دہلی: ریاست بہار کے سابق چیف منسٹرلالوپرساد یادو کو ان کی دخترگردے کا عطیہ دیں گی۔ لالو پرساد یادو اس وقت دہلی میں ہیں اور عنقریب ہی سنگاپور روانہ ہونے والے ہیں۔ ان کی گردے کی پیوندکاری اسی مہینہ انجام دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹروں سے چیک اپ کروانے کے بعد لالو یادو گزشتہ مہینے سنگاپور سے واپس ہندوستان آگئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور کے ڈاکٹرس نے لالو یادو کے گردے کی پیوند کاری کی اجازت دے دی ہے۔ لالوپرساد کی بیٹی روہنی اچاریہ انہیں گردہ عطیہ دیں گی۔ روہنی اپنے شوہر کے ساتھ سنگاپور میں مقیم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button