نیشنل

جامعہ ٹائمز کے بانی ایڈیٹر احمد خبیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

حیدرآباد _ 26 دسمبر ( اردولیکس) انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسلامو فوبیا پر رپورٹنگ کرنے والے نوجوان  صحافی احمد خبیر کا  ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا۔احمد خبیر ایک نیوز ویب سائٹ جامعہ ٹائمز کے بانی ایڈیٹر ہیں۔

 

احمد نے کہا کہ وہ 22 دسمبر کو ٹویٹر کی طرف سے ایک نوٹس پڑھنے کے بعد حیرت زدہ رہ گئے کہ ان کا اکاؤنٹ "محتاط جائزہ لینے کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔احمد نے کہا کہ اکاونٹ کی معطلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن انھیں مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ فیصلہ غلط سمجھتے ہیں تو وہ معطلی کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button