جنرل نیوز

شہرکورٹلہ میں بین الاضلاعی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

*ا دارۂ ادبِ اسلامی شہر کورٹلہ کے زیر اہتمام *2022-12-25* بروز *اتوار* *بعد نماز ِعشاء 9:00 بجے شب* *دفتر جماعتِ اسلامی محلہ رحیم پورہ،* *کورٹلہ* میں جناب *محمّد عبدالّطیف صاحب* (امیرِ مقامی جماعت اسلامی، کورٹلہ)کی صدارت میں مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔جناب الیاس احمد خان صاحب(نامہ نگارمنصف) نے مشاعرہ کے نگرانی کی۔ جناب محمّد نعیم الدین صاحب (موظف پروفیسر) جناب غوث الرّحمٰن صاحب ( پرنسپل ) نے بحیثیتِ مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ جناب محمّد رفیع اعجاز صاحب(مدرس) جناب محمّدمظفراحمد سجّو صاحب(کونسلروارڈنمبر30) ،جناب محمّد سلیم فاروقی صاحب (سینئیرصحافی روزنامہ سیاست،کورٹلہ ) جناب محمّدانور صدیقی صاحب، (نمائندہ روزنامہ راشٹریہ سہارا، کورٹلہ)، جناب محمّد نعیم الدین صاحب (صدر مسکان ویلفیر سوسائٹی جگتیال )، جناب منظور صاحب(جگتیال ) نے مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔

 

اظہؔرکورٹلوی نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔

مشاعرہ میں شعراء کرام جناب عسکر نرملی( نرمل) جناب شاخ انور( عادل آباد) اظہؔرکورٹلوی (کورٹلہ) جناب مسیح الدین افسر و جناب بشیر لہری (جگتیال) کے علاوہ سامعین میں سے نعت خواں جناب محمّد مظفر احمد (سجّو)، جناب خواجہ بدرالحسن صاحب(موظف مدرس )، جناب صادق صاحب(NRI) نے کلام سنایا۔ سامعین بہت لطف اندوز ہوئے۔ ناظم ضلع جناب محمّد نعیم الدین صاحب نے جماعت اسلامی کا تعارف اور اسکی سرگرمیوں پر مختصر روشی ڈالی۔محبّانِ اردو کی کثیر تعداد کے سبب مشاعرہ گاہ تنگ دامنی کا شکوہ کر رہا تھا۔محمّد جاوید صاحب(NRI) نے اپنے تاثرات پیش کئے۔ حافظ عبدالحمید عابد نامہ نگار راشٹریہ سہارا، جگتیال کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی کلمات و دعائے مغفرت کی گئی۔

رات دیر گئے جماعت اسلامی کورٹلہ کی بلا سودی بنک کے مینیجر جناب الیاس احمد خان صاحب کے تاثرات و کلمات ِ تشکر پر مشاعرہ اختتام پزیر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button