مبارکباد

محترمہ شہناز بیگم ایس جی ٹی ، جی پی ایس ٹولی چوکی کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ۔

محترمہ شہناز بیگم بنت الحاج محمد اسحاق صاحب ریٹائرڈ ویٹرنری افیسر و زوجہ جناب الحاج جمیل احمد کو سالار ملت آڈیٹوریم اردو مسکن خلوت حیدرآباد میں بتاریخ 6/8/2023 زیر صدارت جناب خواجہ مجیب الدین جناب بی شفیع اللہ صاحب (آئی ایف ایس اردو اکیڈمی ریاست تلنگانہ). جناب طارق انصاری صاحب ٹی ۔ایس۔ ایم سی چیئرمین تیلنگانہ۔ جناب امتیاز اسحاق صاحب ٹی ایم ایف سی چیئرمین اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 2020 تا 2021 دیا گیا

 

یہ ایوارڈ ایک توصیف نامہ مومنٹو شال اور گل پوشی پر مشتمل رہا۔محترمہ شہناز بیگم کا تقرر 17 اپریل 2003 کو جی جی پی ایس سیکنڈ لانسر گولکنڈہ منڈل پر بطور ایس۔ جی۔ ٹی ہوا۔معلمہ نے 20 سال کی تعلیمی خدمات میں مسلسل طلبہ کے لیے عملی مشغلاتی کھیل کود آسان اور دلچسپ تدریسی طریقے انجام دیے۔طلبہ کو کثیر تعداد میں مدرسے کو آمادگی کے لیے محرکہ پیدا کیا ۔ شہناز بیگم صاحبہ کو منڈل سطح پر Best Teacher for T.LM۔ award سے بھی نوازا گیا اور ڈسٹرکٹ سطح پر بیسٹ ٹیچر فار ٹی ایل ایم کے لیے منتخب کیا گیا۔

 

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ملنے پر موجودہ ڈپٹی آئی او ایس(DptyI.O.S) گولکنڈہ منڈل و صدر مدرس ایس ایم ایچ ایمS.MH.M جناب محمد مقبول احمد صاحب اور سابقہ ڈپٹی آئی او ایس Y.N Anuradha Devi صاحبہ وصدر معلمہ . GHSTelugu Golconda،صدر مدرس جی پی ایس ٹولی چوکی محمد سراج عسکری صاحب، انچارج ایچ ایم محترمہ روبینہ خانم صاحبہ،مدرسے کے ساتھی اساتذہ،اساتذہ انجمنوں کے قائدین،گولکنڈہ منڈل کے اردو،انگلش وتیلگو میڈیا کے اساتذہ،گولکنڈہ سکول کامپلیکس کے صدر جناب بشیر الدین صاحب۔ Rps ،والدین،اولاد،دوست و احباب،رشتہ دار و اہل خاندان نے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button