جنرل نیوز

’اندازِ بیاں اور‘ کے اشتراک سے آئندہ ماہ حیدرآباد میں کل ہند مشاعرہ و کوی سمیلن

حیدرآباد۔ 3 اکتوبر (پریس نوٹ) مشاعروں کے اہتمام میں عالمی شہرت رکھنے والے ادارے ’اندازِ بیاں اور‘ کے اشتراک سے آئندہ ماہ حیدرآباد میں کل ہند مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ ایس آر زیڈ انٹرپرائزس کے بانی و منیجنگ ڈائریکٹر عبدالرحمن نے یہ بات بتائی۔

 

انداز بیاں اور تنظیم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے کام کرتی ہے جس کے پروموٹرس شاذیہ قدوائی اور ریحان صدیقی ہیں۔ یہ مشاعرہ و کوی سمیلن 4 نومبر کو شام 7 بجے سری ستیہ سائی نگا مگمم بنجارہ ہلز میں منعقد ہوگا۔

 

مقامی شعراء کے علاوہ ملک کے مختلف مقامات کے شعراء بشمول ندیم فرخ، محشر آفریدی، شکیل اعظمی، شارق کیفی، فوزیہ رباب، زبیر علی کاوش، حنا رضوی حیدر، سجاد جھنجھٹ، شمبھو شیکھر، ابرار کاشف، وکرم بیراگی، عائشہ ایوب، ساون شکلا کلام سنائیں گے۔

 

مقامی شعراء میں سردار سلیم اور وحید پاشاہ قادری شامل ہیں۔ داخلہ ذریعہ ٹکٹ ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 7981849791 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button