جرائم و حادثات

گجرات: چندریان 3 کا لینڈر ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنے والا فرضی سائنسدان گرفتار

نئی دہلی: گجرات کی پولیس نے چندریان 3 کا لینڈرموڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنے والے نقلی سائنسداں کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ایم ترویدی نامی شخص نے خود کو اسرو کا سائنسدان قرار دیا تھا اور چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد اس نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

 

 

گجرات کی سورت پولیس کے مطابق اس شخص کو گرفتارکرلیا گیا ہے جو خود کو اسرو کا سائنسداں ظاہرکررہا تھا۔ اس نے اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کیلئے جعلی دستاویزات بھی تیار کئے تھے۔ پولیس کے مطابق اس شخص نے لوگوں کو اسرو کا ایک خط بھی دکھایا تھا

 

 

جس کے بعد کچھ لوگوں کو شک ہوا، پولس نے وہ خط اسرو کو بھیجا اور متل ترویدی کے خلاف ایف آئی آر درج کیا تھا۔ سورت کے اے سی پی شرد سنگھل نے ایک بیان میں کہا کہ کرائم برانچ نے اسرو سے رابطہ کیا جس پر

 

 

اسرو نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ خط فرضی ہے اور انھوں نے ایسا کوئی مکتوب جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button