نیشنل

ہائی وے پرسو رہے کتے کا تیندوے نے کس چالاکی سے کیا شکار۔ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: جنگلی جانور اکثر خوراک کی تلاش میں جنگل سے باہر رہائشی علاقوں میں داخل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کبھی کوئی جانور ان کا شکار بن جاتا ہے تو کبھی وہ انسانوں پر حملہ کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پرتیزی سے گشت کررہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تیندوے نے کتے کا شکارکیا ہے۔

 

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کے اندھیرے میں ایک تیندوا کس طرح ہائی وے پر کس طرح چالاکی سے شکارکرتا ہے۔ ویڈیو میں کچھ ٹرک ایک لائن میں کھڑے نظر آ رہے ہیں، جس سے کچھ فاصلے پر ایک شخص چادر اوڑھے چارپائی پر سوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اس دوران ایک تیندوا چپکے سے آتا ہے اور شیڈ کے نیچے سوئے ہوئے کتے کو منہ میں دبا کر لے جاتا ہے۔

 

اس چونکا دینے والے تیندوے کا ویڈیو آئی ایف ایس آفیسر پروین کاسوان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا ہے۔ جو پونے ناسک ہائی وے کا بتایا جارہا ہے۔ 35 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں جوآج (18 مئی) کو شیئر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button