مبارکباد

نمایندہ اعتماد نارائن پیٹ حافظ محمد تقی کی رہائش گاہ پہنچ کر رکن اسمبلی اور ضلع ایس پی نے دی عیدالفطر کی مبارکباد

نارائن پیٹ: 22 اپریل (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر پر نماز عید الفطر نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منائی گی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی’ ضلع ایس پی وینکٹیش ورلو نے عید الفطر کے موقع پر نمائندہ روزنامہ اعتماد نارائن پیٹ ضلع حافظ محمد تقی کی رہائش گاہ پہنچ کر عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔

جناب عبدالقادر عرف بابو میاں سابق رکن بلدیہ نارائن پیٹ نے مہمانوں کی گلپوشی کی۔ اس موقع پر عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ امیر الدین ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیدارن’ دوست و احباب’ رشتہ دار ودیگر افراد موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button