جنرل نیوز

آئی جے ایف ایف سعودی عرب چیاپٹر اوراے آئی یو ایس کی جانب سے حیدرآباد میں عید ملاپ تقریب

عید میلاپ تقاریب دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ“

پرکاش نگر بیگم پیٹ میں منعقدہ عید میلاپ تقریب سے مقررین کا خطاب

عید میلاپ تقاریب دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہیں اور ہماری روایا ت اور تہذیب کی امین ہیں۔اِن خیالات کو اظہار مقررین نے ڈاکٹر محمد اشرف پریسیڈنٹ آئی جے ایف ایف سعودی عرب چیاپٹر اوراے آئی یو ایس کی جانب سے ”نفاش“واقع پرکاش نگر بیگم پیٹ میں منعقدہ عید میلاپ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

 

اس عید میلاپ تقریب میں میں ڈاکٹر فاضل حسین پرویز ایڈیٹر ”گواہ“، جناب سید خلیل اللہ اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر حکومتِ تلنگانہ،جناب سید امیر اللہ حسینی علیم چیف پیاٹرن آئی جے ایف ایف اور کے این واصف ایڈوائزر آئی جے ایف ایف سعودی عرب چیاپٹرو سینیر صحافی نے مہمانان کی حیثیت سے شر کت کی۔ڈاکٹر محمد اشرف نے مہمانوں اور شرکاء کا خیر مقدم کیا اور بتایا کہ دیارِ غیر سعودی عرب میں بھی پابندی کے ساتھ عید میلاپ تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اسی روایت کو یہا ں بھی شروع کیا گیا ہے۔

 

انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آگے بھی اُن کی جانب سے یہ سلسلہ جاری رہیگا۔اس موقع پرمہمانان کی گلپوشی کی گئی جبکہ ڈاکٹر اشرف کے فرزند ڈاکٹر انس کو قومی سطح پر سوپر اسپیشیالٹی میں ساتواں رینک حاصل ہونے پر مبارکباد دی گئی اور اُنہیں بھی تہنیت پیش کی گئی۔

 

ٹوسٹ ماسٹر محمد مبین(حالِ مقیم ریاض)،جناب باسط ابو معاذ جوائنٹ سکریٹری آئی جے ایف ایف سعودی عرب چیاپٹر، محمد افتخار احمد این آر آئی اور ڈاکٹر مختار احمد فردین کوآرڈینیٹر آئی جے ایف ایف،محمد یونس سلیم، جناب نعیم غوری وائس پریسیڈنٹ آئی جے ایف ایف،جناب سید خالد شہباز سی ای او میڈیا پلس،صحافی تجمل علی خاں نے خصو صی مدعوئین کے طور پر شرکت کی جبکہ اس موقع پرڈاکٹر محمد آصف علی گلوبل پریسیڈنٹ آئی جے ایف ایف، محمد مجاہد صحافی و دیگر بھی موجود تھے۔عشائیے پر اس عید میلاپ تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button