جنرل نیوز

عادل آباد ۔ مدرسہ روضۃ الصالحات میں جشن یوم آزادی تقاریب ۔

عادل آباد۔15/اگست(اردو لیکس)شہر مستقر عادل آباد کے مدرسہ روضۃ الصالحات میں جشن یوم آزادی تقاریب ناظم مدرسہ مولانا عبدالرؤف اشاعتی کی قیادت اور صدر معلمہ زوجہ مولانا عبدالروف کی نگرانی میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی،اس تقریب میں عادل آباد بی آر ایس پارٹی سینئر اقلیتی قائد محمد یونس اکبانی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ترنگا لہرایا۔اور ملک ہندوستان کو آزاد کرانے میں مسلمانوں اور علماء کرام کی جدوجہد کا تذکرہ کیا۔قبل اس کے مدرسہ کی طالبات نے دلچسپ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا جو متاثر کن رہا،اس موقع پر درگم ٹرسٹ کے چیئرمین درگم شیکھر کے علاوہ اساتذہ و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button