جنرل نیوز

رمضان المبارک کے دوران تمام ڈیویژنوں میں صاف صفائی پر زور۔حلقہ مشیرآباد میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ رکن اسمبلی ایم گوپال کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد۔21مارچ( پریس نوٹ)رکن اسمبلی ایم گوپال نے ماہ رمضان المبارک کے دوران حلقہ اسمبلی مشیرآباد کے تمام ڈیویژنوں میں صاف صفائی کا خاص رکھنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ایم گوپال محمدیہ فنکشن ہال مشیرآباد چوراہا میں رمضان انتظامت سے متعلق عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے محکمہ جات بلدی و برقی اور آبرسانی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ حسب روایت صارفین کے ساتھ مکمل تعاون کریں تا کہ ماہ رمضان میں کسی خلل اندازی کے بغیرصارفین کو استفادہ کا موقع ملے۔

انہوں نے مساجد کے قریب صاف صفائی پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔انہوں نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی پرخلوص مبارکباد پےش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینہ میں کسی بھی پریشانی سے بچنے کےلئے جنگی خطوط پر اقدامات کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹرتپرتی یا دیا، اے ایم ایچ او ڈاکٹر مائیری، ڈی ای سنی، گیتا کماری، ڈپٹی جنرل منیجرس واٹر ورکس موہن راج، کارتک ریڈی، سیکشن منیجر پرساد بابو، برقی عہدیداروں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر پولیس چکڑپلی ڈیویژن یادگیری اسرکل انسپکٹر مشیرآباد پولیس اسٹیشن جہانگیر یادو کے علاوہ مساجد کمیٹی کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ ایم گوپال نے حکام پر زور دیا کہ وہ وقتاً فوقتاً مساجد کو بلا روکاوٹ برقی سربراہی واٹر ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی فراہمی کے علاوہ مٹی کے ڈھیروں اور صفائی کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔انہوں نے پولیس عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ بھی مساجد کے قریب ٹریفک مسائل سے بچنے کے لئے عوامی آمد و رفت کے لئے مناسب اقدامات کریں تا کہ روزہ داروں کو کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔

اس موقع پر بی آر ایس یوتھ لیڈر ایم جئے سمہا، بی آر ایس ڈیویژن صدوروائی سرینواس راو ¿( بھولک پور) ،راکیش کمار (گاندھی نگر) کے علاوہ سینئر لیڈر محمد شریف الدین‘ سابق ڈیویژن صدرمحمد علی‘مقامی بی آر ایس قائدین محمد موسیٰ، بنگی نوین کمار، سریدھر ریڈی، ایم اے جبار، اوما کانت مدیراج، قادرو دیگر موجود تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button