نیشنل

ریٹائرمنٹ کی خبروں پرسونیا گاندھی ہنس پڑیں اوردیا یہ جواب

نئی دہلی: کانگریس سابق صدر سونیا گاندھی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نا وہ کبھی ریٹائر ہوئی تھیں اور نا ہی کبھی ہوں گی۔ کانگریس لیڈر الکا لامبا نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ان کی سونیا گاندھی سے بات ہوئی ہے۔

الکا لامبا نے کہا کہ جب میں نے سونیا گاندھی سے میڈیا میں آنے والی میڈم کی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کے بارے میں انہیں بتایا تو وہ ہنس پڑیں اور کہا کہ میں کبھی ریٹائر نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی کبھی ہونگی۔ رائے پور میں ان کی جذباتی تقریر کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ اب سیاست سے سبکدوشی اختیارکرلیں گی، اس طرح کی قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کے لئے یہ بیان دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button