تلنگانہ

تلنگانہ میں آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کروانے عوام کا ہجوم

تلنگانہ میں 6ضمانتوں سے استفادہ کیلئے درخواستوں کو داخل کرنے کے سلسلہ میں آدھار اپ ڈیٹ کروانے کے لیے عوام کی بڑی تعداد آدھار سنٹرس کے باہر قطار میں کھڑی دیکھی گئی۔ عوام کی طویل قطاریں صبح سے دیکھی جارہی ہیں۔ بعض افراد اے پی نام، ضلع کے نام، منڈل کے نام، پتہ کی تبدیلی اور غلطیوں کو دور کرنے کے لئے آدھار کارڈس کے سنٹرس پر اپ ڈیٹ کیلئے قطار میں کھڑے ہیں۔

 

کئی خواتین اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ ان مراکز پر دیکھی گئی ہیں۔عوام نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ آدھارکارڈس سنٹرس پر ناکافی عملہ کے سبب ان کو مشکل ہے اور تاخیر سے ان کا نمبرآرہا ہے۔انہوں نے آدھارکارڈس کے مراکز میں اضافہ کامطالبہ کیا۔ نئے راشن کارڈس کے لیے ریاستی حکومت کی ابھئے ہستم اسکیم کے لیے درخواست دینے آدھار کارڈ لازمی قراردیاگیا ہے۔ مہالکشمی اسکیم کے تحت آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کے لیے آدھار کارڈ ضروری ہے۔

 

تلنگانہ کے کئی افراد کے پاس متحدہ آندھراپردیش کے آدھارکارڈس ہیں جو 2014سے پہلے بنائے گئے ہیں۔تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ان کو اپ ڈیٹ نہیں کروایاگیا۔اب سرکاری اسکیمات پر عمل کے لئے ان کو اپ ڈیٹ کروانا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button