تلنگانہ

لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم بھاگ کر گئے آپ کے پاس _ اسمبلی میں قائد مجلس اکبراویسی کی وضاحت

حیدرآباد _ 16 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے گورنر کے خطبہ پر اظہار تشکر کے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے حالیہ دنوں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں مجلس کے ارکان مقننہ کی شرکت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ” لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم بھاگ کر گئے آپ کے پاس ۔ آپ کی دعوت پر ہم آئے تھے ” میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجلس کے ارکان مقننہ کے اجلاس میں میٹرو ریل کو ایرپورٹ تک پرانا شہر سے لے جانے کا تیقن دیا۔ جناب اکبر الدین اویسی نے واضح کیا کہ مجلس حکومت کے ہر وہ کام اور فیصلہ کی تائید کرے گی جو عوام کے مفادات میں ہوں اور مخالف عوام فیصلہ لینے پر حکومت کی مخالفت بھی کرے گی۔ اس موقع پر قائد مجلس نے انتخابی وعدوں کو پورا کرتے ہوئے عوام کے دلوں کو جیتنے کا کانگریس حکومت کو مشورہ دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button